ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میکسیکو کی ایک جیل میں بغاوت، چار افراد ہلاک

میکسیکو کی ایک جیل میں بغاوت، چار افراد ہلاک

Thu, 08 Jun 2017 18:17:06  SO Admin   S.O. News Service

میکسیکو7جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)میکسیکو کے شمالی حصے میں واقع ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست تاماؤلیپَس کی اس جیل میں سکیورٹی فورسز اور قیدیوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔ ریاستی ترجمان البرٹو روڈریگوئز نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار جبکہ ایک نامعلوم شخص ہے۔ جیل میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج بھی طلب کی گئی ہے۔
 


Share: